7127 فنکاروں نے ایک ساتھ لوک رقص کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 نومبر 2019 23:55

7127 فنکاروں نے ایک ساتھ لوک رقص کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

فلپائن کے ایک  صوبے میں 7127 افراد نے  ایک ساتھ روایتی لوک رقص کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ریکارڈ بنانے والے یہ تما م رقاص  روایتی ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔ یہ رقاص سورسوگون صوبہ کی سڑک پر 3 میل تک پھیلے ہوئے تھے۔ان لوگوں نے 30 منٹ تک پانٹومینا سا ٹینامپو لوک رقص کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے 7125 افراد کے رقص میں شریک ہونے اور اس تقریب کے عالمی ریکارڈ ہونے کی تصدیق کی۔

جن لوگوں نے اس موقع پر رقص کیا ان میں صوبے کے گورنر فرانسس ایسکوڈیرو اُن کی اداکارہ بیوی ہارٹ ایوانگیلیسٹا-ایسکوڈیرو بھی موجود تھے۔

فلپائن کے محکمہ سیاحت نے اس تقریب کی تصاویر کو فیس بک پر شیئر کیا۔