سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر پسرور کے علاقہ سنگیال میں چائے کی دوکان پر کارسواروں کی فائرنگ

2 افراد زخمی، فائرنگ کرنے والے 4 کار سوار گرفتار، 1 ملزم گرفتار

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 4 نومبر 2019 16:52

سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر پسرور کے علاقہ سنگیال میں چائے کی دوکان پر کارسواروں ..
سیالکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،رحمان یوسف) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے تھانہ سبز پیر کی حدود میں آنے والے علاقے سنگیال میں چائے کی ایک دوکان پر کار سوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان ایک گاڑی پر سوار ہو کر آئے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اس واردات کے بعد جائے واردات سے فرارہونے کی کوشش کی تاہم وہاں پر موجود شہریوں نے 4 ملزمان کو پکڑ لیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

فائرنگ ہونے والے دونوں افراد کو سیالکوٹ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کی شناخت توصیف، وقاص، اُسامہ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے گرفتاری کے بعد ایک عدد ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی ہنڈا سوِک کار بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔