خواہش ہے کہ یورپی یونین کا نمائندہ وفد ریاست کے دونوں حصوں کا غیر جانبدرانہ دورہ کرے اور حالات کا جائزہ لے
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا برسلز میں مختلف ممبران یورپین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں اور یوم شہداء جموں کے حوالے سے تقریب سے خطاب
جمعرات 7 نومبر 2019 23:30
(جاری ہے)
ہم پرامن قوم ہیں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کے لئے رائے شماری کا حق جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں مختلف ممبران یورپین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں اور یوم شہداء جموں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے ممبران یورپین پارلیمنٹ فل بینین، شفق محمود، نیئرت جاویر، سجاد کریم ، کرس ڈیوس سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر کشمیر کونسل یورپین یونین کے چیئر مین علی رضا سید اور پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز علی خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست کے بعد جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی اور خطے کے عوام کی مرضی و منشا کے مغائر اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ہندوستان نے تمام انسان دوست ممالک اور اداروں کے تحفظات کو پس پشت ڈال کر اب خطے کی جبری تقسیم کی ہے جس کے خلاف ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی خطے کے اندر بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر ہندوستانی فورسزانسانیت کے خلاف سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے دو رپورٹس شائع ہو چکی ہیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور ابلاغ عامہ کے معتبر ادارے ہندوستان کی جانب سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں مبنی بر حقائق رپورٹس شائع کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کو بچانے کے لیے یورپین ممالک اراکین پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے مدد کے درخواستگار ہیں۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ ہوئی تو پھر اس کے اثرات یورپ تک پہنچیں گے بڑے پیمانے پر ہجرت ہوسکتی ہے۔پاکستان اس معاملے پر ہمارا حمایتی اور وکیل ہے جبکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر عورتوں اور بچوں کو سنائپر گن سے نشانہ بنارہا ہے اور شہری آبادی پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب نوٹس لینا چاہیے کہیں زیادہ دیر نہ ہو جائے۔ ہندوستان کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ ریاست کے اندر کالے قوانین واپس لے ، ریاست کا محاصرہ ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہندوستان کی پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز دنیا کے ایوانوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ یورپین اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وہ وزیراعظم آزادکشمیر کے مطالبات اور رائے کو یورپین پارلیمنٹ میں زیربحث لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.