کالج نے پارکنگ کے جرمانے، سینڈوچ، جیلی اور مونگ پھلی مکھن کی صورت میں وصول کرنا شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 نومبر 2019 23:54

کالج نے پارکنگ کے جرمانے، سینڈوچ، جیلی  اور مونگ پھلی مکھن کی صورت میں ..

الاسکا سےتعلق رکھنے والے ایک کالج نے  طلباء کو اجازت دی ہے کہ وہ پارکنگ کے جرمانے  مونگ پھلی مکھن اور جیلی کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔ یہ چیزیں کالج میں زیر تعلیم غریب طلباء کو دی جائیں گی۔

یونیورسٹی آف الاسکا اینکریج کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبا اپنے غیر ادا شدہ پارکنگ کے جرمانے جیلی، مونگ پھلی مکھن کے جار اور سینڈوچز کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 جار عطیہ کرنے سے 10 ڈآلر اور 5 جار عطیہ کرنے سے 60 ڈالر جرمانہ ختم ہو گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطیہ کی جانے والی تمام اشیاء تجارتی پیمانے پر دستیاب ہونے والی ہوں، گھروں میں بنائی ہوئی اشیا قابل قبول نہ ہونگی۔ ان جار کو بند ہونا چاہیے اور ان کی استعمال مدت بھی ختم نہ ہوئی ہو۔

یہ تمام جار یو اے اے سٹوڈنٹ ہیلتھ اینڈ کونسلنگ سنٹر کے یو اے اے ایمرجنسی فوڈ کیشے کے ذریعے تقسیم کی جائیں گے۔

اس سکیم کا آغاز جمعے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :