جاپان میں برفانی کیکڑا تقریباً 72 لاکھ روپے میں نیلام ہوا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 نومبر 2019 23:54

جاپان میں برفانی کیکڑا تقریباً 72 لاکھ روپے میں نیلام ہوا
جاپان میں پکڑا جانے والا ایک برفانی کیکڑا  46 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ہے۔ اس بات کااعلان پریفیکچر کی فشریز ایسوسی ایشن نے کیا۔

(جاری ہے)


جاپان کی ٹوٹٹوری  پریفیکچر فشریز ایسوسی ایشن  کاکہنا ہے کہ 2.7 پاؤنڈ کا اٹسوکیبوشی  کیکڑا  ماہی گیری کے موسم کے آغاز پر پکڑا گیا۔اسے ٹوٹٹوری بندرگاہ پر موسم کی پہلی نیلامی میں فروخت کیاگیا۔
اس کیکڑے کے لیے 46 ہزار ڈالر کی بولی لگی۔یہ کیکڑا ٹوکیو  کے ایک ریسٹورنٹ نے خرید اہے۔ پچھلے سال بھی اسی جگہ پر ایک کیکڑا 18 ہزار 300 ڈالر میں فروخت ہوا تھا، جس کی فروخت نے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :