بورے والا، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں، لاکھوں روپے جرمانے

جمعہ 8 نومبر 2019 17:16

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی اور تاجروں کی جانب سے من مانے نرخوں سے کی جانے والی لوٹ مار کے ذریعہ حکومت کو بدنام کرنے پر حکومت نے ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں، انہی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار فاروق احمد ڈوگر کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور تحصیلدار بورے والا ظفر علی مغل نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ بورے والا شہر کے متعدد بڑے شاپنگ مالز،سبزی منڈی،مانا موڑ اور گگومنڈی میں ناجائز منافع خور 24دوکانداروں اور قصابوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 48 ہزار روپے کے ریکارڈ جرمانے عائد کر نے کے علاوہ دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمات بھی درج کر لیے گئے انتظامیہ کی منافع خوروں کے خلاف ان کارروائیوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔