خیرپور کے شہری شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک کے جام ہونے کے خلاف سرپااحتجاج

جمعہ 8 نومبر 2019 17:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) خیرپور کے شہری شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک کے جام ہونے کے خلاف سرپااحتجاج ہیں لالا عبدالغفار شیخ،لالا فرقان شیخ،عاشق عباسی،ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو ،مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ صدر حاجی امام بخش پھلپوٹو،محمد رمضان مغل،حسن رضا آرائیں سمیت دیگر کا کہنا تھاکہ خیرپورمیں ٹریفک مسائل آئے روز سنگین ہوتے جارہے ہیں اورمیونسپل کمیٹی اور محکمہ روینیو کے انسداد تجاوزات عملے کی ملی بگھت سے شہر بھر کے فٹ پاتھوں پر پتھارے،دکانوں کے سامنے فٹ پاتھوں پرہوٹل مالکان، دکانداروں کی جانب سے تجاوزات انتظامی معاملات میں غفلت کے سبب ٹریفک پولیس والوں کی رشوت ستانی شرفا شہریوں کو تنگ کرنے سمیت دیگر امور عروج پر ہیں شہر بھر کے کلوز سرکٹ تی وی کیمرے ناکارہ بنے ہوئے عوام اور انتظامیہ کا منہ چرھارہے ہیں ،کیمرے غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہر بھر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کا سراغ لگانا مشکل ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

خاکی شاہ پل،ٹمپر مارکیٹ،نیم موڑ،سول ہسپتال،چانڈیہ موڑ،ریلوے پھاٹک لقمان،مال روڈ،ڈاکٹر غلام قادر شیخ کلینک روڈ،پھول باغ سٹی ہسپتال،کراچی روڈ،پنج ہٹی سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس والے اسکرین سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے ٹریفک جام ہونے سے سٹی ہسپتال۔

لیڈی ولنگٹن ہسپتال۔سول ہسپتال ۔دفاتر اسکول کالجز جانے اور آنے والوں کو سخت مشکلات کا سمان کرنا پڑتا ہے اور سیکنڈوں کا سفر گھنٹوں میں کرنا پڑتا ہے اکثر اوقات مریض کو ہسپتال لیجانے والی ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس جانے سے اسے متبادل راستہ اختیار کرنے میں بھی کم ازکم آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے جس سے مریض کی حالت مزید بغر جاتی ہے اور لیڈیز کو ڈلیوری کے لئے بھی ہسپتال تاخیر سے پہنچنے سے ان کی تکلیف کی آواز ٹریفک میں پھنسے عوام سن کر کانوں کو بند کرلیتے ہیں ۔

شہریوں کے مطابق شہر بھر میں ایس ایس پی ،میونسپل کمیٹی انتظامیہ،انسداد تجاوزات اور ڈی سی کی شہری مسائل سے عدم توجہی اور نظر اندازی سے ٹریفک مسائل اور تجاوزات کی بھرمار ہے سے شہریوں کو چھٹکارہ دلویا جائے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر تاجر برادری اور شہری انتظامیہ کے خلاف شٹر بند ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے جس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ پر ہوگی۔