Live Updates

کرتار پور راہداری ، سات کلو میٹر کا سفر 72 سالوں میں طے ہوا،کاش بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بات سمجھ آجاتی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:55

کرتار پور راہداری ، سات کلو میٹر کا سفر 72 سالوں میں طے ہوا،کاش بھارتی ..
کرتار پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے حوالے سے کہا ہے کہ سات کلو میٹر کا سفر 72 سالوں میں طے ہوا۔پاکستان نے وضع داری اور خوشحالی کا پیغام دیا ہے۔کاش بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بات سمجھ آجاتی۔ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کرتار راہداری کے با ضابطہ افتتاح کے موقع پر بھارتی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ۔

بھارتی وزیر اعظم مودی آج کہتے ہیں کہ میں عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں۔لیکن میں کہتا ہو ں کہ ہمیں بھی شکریہ کا موقع دیں اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم ، پیلٹ گنز کا استعمال بندکریں اور کمیونیکشن پر پابندی ہٹائے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارت بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے کیوں خوفزدہ ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے ہم نے خیر سگالی اور امن کا پیغام دیا ہے لیکن آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب آ چکی ہے ،آج سیکولر انڈیاکہاں دکھائی دے رہاہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے راہداری سکھوں کے دباو کے باعث کھولا ہے،انہوں نے اسے قبول نہیں کیا ،اگر قبول کیا ہوتا تو آج بابری مسجد کیس کا فیصلہ نہ آتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات