پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم تحقیق کے زیر اہتمام کتابوں کی تقریب رونمائی کل ہوگی

ہفتہ 9 نومبر 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام لالہ صحرائی فائونڈیشن کے اشتراک سے دو کتابوں ’نور منارہ اور منزل سے قریب‘کی تعارفی تقریب بروز اتوار(آج) دوپہر 2بجے وحید شہید حال میں منعقد ہوگی جس میں سینئر تجزیہ نگار الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمان شامی ، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، علامہ احمد جاوید ، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ ، ڈاکٹر ناہید قاسمی ، ڈاکٹر زاہرہ نثار اور ڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔