بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ، مختلف وفود سے ملاقاتیں ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 9 نومبر 2019 21:51

بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ، مختلف وفود سے ملاقاتیں ، ملک کی موجودہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتے کے صبح لاہور پہنچ گئے۔ بلاول ہائوس لاہور میں انہوں نے پارٹی کے رہنمائوں کے متخلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے۔

(جاری ہے)

صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر گئے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے دورہ لاہور کے شیڈول میں جاتی امرا جا کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کرنا بھی شامل تھا۔