فیصل آباد: شہراورگردونواح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی 80 سے زائد وارداتیں

لاکھوں کا نقصان، گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے سربراہ کو چھریاں مار دیں، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، سرراہ نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں مالیت کی نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیاگیا، چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں،مویشی وقیمتی سامان وبھاری مالیت کی نقدی بھی چرا لی

ہفتہ 9 نومبر 2019 22:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) شہراورگردونواح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی 80 سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے سربراہ کو چھریاں مار دیں، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، سرراہ نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں مالیت کی نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیاگیا، چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں،مویشی وقیمتی سامان وبھاری مالیت کی نقدی بھی چرا لی۔

پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود وارداتوں میں ملوث افراد کو پکڑنے میں ناکام،واقعات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ لطیف گارڈن رحمان بلاک میں وحید کے گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اسے چھریاں مار کر لہولہان کردیا،لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں لطیف گارڈن میں دوسری واردات کے دوران باہگے والا روڈ پر یونس کے گھر میں گھسنے والے 7رکنی مسلح گروہ نے 86 ہزار کی نقدی و11تولے زیورات وقیمتی اشیاء چھین لیں، تھانہ گڑھ کے علاقہ میں بھٹیاں والا سے محمد علی کی اپلائیڈ فار پرنس موٹرسائیکل چھین لی گئی سمن آباد میں علی ٹائون سے سلیمان کی موٹرسائیکل بھی چھینی گئی پولیس نے واردات بوگس قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ قادریہ چوک میں طارق محمود کی دوکان میں گھسنے والے مسلح افراد پونے دو لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے عبداللہ کالونی میں شہزاد ظفر کی موٹرسائیکل ایف ڈی این 223اسلحہ کے زور پر چھین لی گئی تھانہ صدر کے چک 215ر۔ب میں جمعہ خان سے اسلحہ کے زور پر 72ہزار کی نقدی وسونے کی انگوٹھی چھین لی گئی تھانہ چک جھمرہ میں کار سوار مسلح گروہ نے نڑوالا پل 168ر۔

ب کے قریب خاور محمود کو اغواء کرکے ساڑھی97ہزار کی نقدی چھین کر لے گئے بعدازاں گٹ والا پارک کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ڈائیو روڈ پر اسماعیل مسجد کے قریب سے ابوسفیان کی موٹرسائیکل اپلائیڈ فار،نقدی 8ہزار اور شناختی کارڈ چھین لیا گیا تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ میں سلمان کی کار نمبری ایل ای بی 8734ماڈل 2015ء چور لے اڑے، ملک پور میں سرور کا رکشہ نمبری 1695اور جانور چور لے اڑے ،262ر۔

ب میں طلحہ کے مویشی بھی حویلی سے چور لے گئے 222ر۔ب میں عبدالستار کی دکان کی چھت پھاڑ کر چور نقدی وقیمتی سامان لے اڑے سٹی جڑانوالہ منڈی گیٹ سے شبیر کی دکان سے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے۔مصطفیٰ آباد 240موڑ سے منشاء کی دکان سے چور کمپیوٹر ونقدی لے اڑے،احمد پارک جڑانوالہ میں حمزہ کا رکشہ بھی چوری ہوگیا اواگت میں ذیشان کی دکان کا بھی چور صفایا کر گئے گرین ٹائون میں قاسم کی دکان سے کمپیوٹر وغیرہ چوری ہوگئے کھوکھراں والا سٹاپ سے علی کی دکان سے بھی نقدی وغیرہ چوری ہو گئی، ڈی ٹائپ گول چوک سے مجاہد کی دکان سے کمپیوٹر ونقدی چوری ہو گئی عبدالرشید غازی چوک میں سٹی ٹرمینل سے رضا خاں کی نقدی بیس ہزار چرا لی گئی بلوچنی کے علاقہ بصیر پور چوک سے فیصل کی دکان کا چوروں نے صفایا کردیا،علامہ اقبال کالونی میں عابد کے گھر سے نقدی وغیرہ چرا لی گئی نشاط آباد کے 5چک میں شاہد کے گھر سے 6لاکھ کی نقدی چرا لی گئی سٹی جڑانوالہ سبزی منڈی سے عابد،مرید والا 192چک میں باسط،117ج ب میں اکرم ،رائل پور گیلری کینال روڈ سے ابرار،فلیٹاں والا چوک سے اکبر،باوا چک سے سلیمان،سعید آباد میں حنیف، پیپلزکالونی کے علاقہ میں احمد ،عدنان اور کوہ نور چوک سے حارث کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں نیشنل ہسپتال کے قریب ناصر کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی کے 8779ہنڈا ون ٹو فائیو بھی چور لے اڑے، تھانہ نشاط آباد میں سرگودھا روڈ چوہدری اسٹیٹ ایجنسی سے سیف محمد کے آفس کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 55ہزار کی نقدی،لیپ ٹاپ،یو پی ایس اور ضروری کاغذات چرا لئے گئے ،مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر وارداتوں میں لکڑ منڈی چوک فیکٹری ایریا میں شوال،رسالے والا میں اعجاز،مکوآنہ بائی پاس سے عرفان،گٹ والا میں یٰسین ،کھرڑیانوالہ میں ارشد، مغل پورہ میں مدثر، جھنگ روڈ سے ناصر،ٹھیکریوالہ کے علاقے منصورا چک میں نعمان،نشاط آباد کے چک دھودیاں میں ظہور،پیپلزکالونی نمبر2،قادسیہ چوک میں عمر،جیلانی ٹائون میں حافظ طارق، مدوآنہ میں عاصم،خواجہ اسلام پارک میں اویس،نواب ٹائون میں اقبال،219ر۔

ب میں اسلم،شہزاد کالونی میں حسنات ،مہندی محلہ میں منظور کو لوٹ لیاگیا،اقبال اسٹیڈیم میں زاہد،ریگل روڈ سے عمر،بغدادی چوک سے عابد محمود کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے، رضا آباد میں عثمان غنی ٹائون سے عبدالرحمن کا 7لاکھ مالیت کا سامان چرا لیاگیا،کھوکھر ٹائون میں چور 2لاکھ 28ہزار نقدی وموبائل چور لے اڑے،گارڈن کالونی میں شفیق، بخاری چوک میں نواز،مٹھائی والا چوک میں مبشر، لنڈا بازار جھنگ روڈ سے عمر،خالد آباد میں شریف،عبداللہ کالونی میں شہزاد،صدر کے علاقہ 240ر۔

ب میں غلام شبیر،296ر۔ب میں عبدالاحد،215ر۔ب میں جمعہ خان،64ج ب میں ظفراقبال،67ج ب میں ذوالفقار ،عبدالرشید غازی چوک میں ارسلان،پیپلزکالونی نمبر1میں فہد ،گلستان کالونی میں آصف،54ج ب میں احسان،188ر۔ب میں خاور،113ج ب میں شہباز،میشاق المال کے قریب ذیشان،قصبہ تاندلہ میں ظہور،387گ ب میں عثمان،سٹی جڑانوالہ میں عمیر علی،لاہور موڑ پر مشارب،اسلام پورہ مین عدنان،644گ ب مین سیف اللہ نقدی وقیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔