25 ہزار طلباء نے ایک ساتھ دانت صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 10 نومبر 2019 23:50

25 ہزار طلباء نے ایک ساتھ دانت صاف  کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک بھارتی سکول کا کہنا ہے کہ انہوں نے  ایک تقریب کے دوران 25 ہزار طلباء کے ایک ساتھ دانت  صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز نے کے آئی  ایس ایس فاؤنڈیشن،  انڈین ایسوسی ایشن  آف پبلک ہیلتھ ڈینٹسری اور کولگیٹ پامولیو کے اشتراک سے  جمعرات کو  نیشنل ٹوتھ برشنگ ڈے کے موقع پر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے 2016 میں کرناٹک کے دہلی پبلک سکول نے  16,414 طلباء کی مدد سے زیادہ  سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ دانت صاف کرنے کا ریکارڈ بنایاتھا۔ حالیہ تقریب کے تمام شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :