وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے، نماز جنازہ (آج )ادا کی جائیگی

پیر 11 نومبر 2019 22:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے،نماز جنازہ (آج)منگل کوساڑھے تین بجے سہ پہر ملتان میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے، نواب ریاض حسین قریشی،جو گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں،ان کی نماز جنازہ، (آج) مورخہ 12 نومبر، بروز منگل، بوقت ساڑھے تین بجے سہ پہر ان کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس، اولڈ شجاع آباد روڈ ملتان ادا کی جائے گی - جس کے بعد ان کا جسد خاکی، دربار حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا رح، کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا جائیگا