سابق گورنر نواب صادق حسین قریشی کے بیٹے ریاض حسین قریشی انتقال کرگئے

منگل 12 نومبر 2019 00:15

ملتان ۔ 11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے چھوٹے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی سوموار کے روز انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ آج(منگل) شام چار بجے وائٹ ہائوس اولڈ شجاع آباد روڈ پر ادا کی جائے گی۔مرحوم کی تدفین حضرت بہائوالدین زکریا کے دربار کے احاطے میں ہوگی۔مرحوم نواب ریاض حسین قریشی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔مرحوم کے بڑے بھائی نواب عاشق حسین قریشی بھی چند روز قبل وفات پاگئے تھے جن کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ہی پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہوئی تھی ۔