سیاحوں کی آسانی کے لیے حکومت نے ’ٹوائلٹ ایپ‘ تیار کرلی
ایپ کی مدد سے قریبی ٹوائلٹ کا فاصلہ اور سہولت کا آسانی سے پتا چل سکے گا
سجاد قادر منگل 12 نومبر 2019 06:17
(جاری ہے)
اس ایپلی کیشن کی تیاری کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کیا۔
کامران بنگش نے کہا ہے کہ ’پبلک ٹوائلٹ فائنڈر‘ ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے۔ اس کے ذریعے عوام پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی اور اس کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔کامران بنگش کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی یہ ڈیجیٹل ایپ اب بآسانی دستیاب ہوگی اور اس کا افتتاح 19 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس ایپ سے صوبے کے عوام اور خصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر دیگر صوبے چاہیں تو پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایک ایسی موبائل اپپلی کیشن ہوگی جس میں خیبر پختونخوا کے تمام پبلک ٹوائلٹس کا ڈیٹا موجود ہوگا۔ آپ کسی بھی مقام پر ایپلی کیشن کھولیں تو میپ پر آپ کے اطراف میں دستیاب ٹوائلٹس سامنے آئیں گے۔ ایپلی کیشن آپ کو یہ بھی بتاسکتی ہے کہ ان ٹوائلٹس کا فاصلہ کتنا ہے۔علاوہ ازیں تمام ٹوائلٹس کے بارے میں معلومات بھی ایپ میں شامل کی گئی ہیں، جیسے کہ کون سا ٹوائلٹ خواتین اور کون سا مردوں کیلئے مختص ہے۔ کیا ان ٹوائلٹس میں معذور افراد کیلئے سہولت دستیاب ہے یا نہیں۔اس ایپ سے یہ فائدہ ہوگا کہ کسی بھی نئے علاقے میں سڑک پر چلتے چلتے آپ کو ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس ہوگی تو لوگوں سے نہیں پوچھنا پڑے گا بلکہ خود ہی معلوم کرسکیں گے۔یوں بیرون ممالک سے آئے سیاحوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر علاقوں سے خیبرپختونخوا میں آنے والے لوگوں کے لیے بھی آسانی پیدا ہو جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.