Live Updates

عمران خان کئی دنوں سے بار بار وزراء سے پوچھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے حوالے سے کیا کرنا چاہئے: عامر لیاقت

وزیراعظم نے مجھ سے بھی پوچھا کہ نواز شریف کا کیا کرنا چاہیے تو میں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہورہی ہے، اس لئے ان کو بیرون ملک بھیج دیں: رکن قومی اسمبلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 22:47

عمران خان کئی دنوں سے بار بار وزراء سے پوچھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے حوالے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر2019ء) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کئی دنوں سے بار بار وزراء سے پوچھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے حوالے سے کیا کرنا چاہئے۔ عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ان سے بھی پوچھا کہ نواز شریف کا کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہورہی ہے، ان کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہورہے ہیں اس لئے ان کو بیرون ملک بھیج دیں۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ رحم کا مطلب یہ نہیں کہ چوروں اورڈاکوؤں کوچھوڑ دیا جائے لیکن جب شخص کوئی اتنا بیمار ہوجائے تو یہ لگے کہ وہ آج یا کل مرجائے گا توایسی صورت میں یہ رحم نہیں ہوتا بلکہ یہ انسانی ہمدردی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر قیدیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلو ک کیاجاناچاہئے جیسا نواز شریف کے ساتھ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے صحت سے متعلق ماضی میں بہت زیادہ غلط بیانی کی جس کے باعث اب وہ اصل بیمار ہیں تو لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کا علاج دینا چاہتے ہیں، ذیلی کمیٹی شہباز شریف سے مکمل ضمانت لے اور ای سی ایل سے متعلق کردار ادا کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری کی تصدیق کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے مکمل چھان بین کروائی ہے نوازشریف واقعی ہی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں،احتساب کا عمل جاری ہے، نوازشریف فی الحال بیمار ہیں ا ن کوعلاج کا حق ملنا چاہیے،ذیلی کمیٹی شہبازشریف سے مکمل ضمانت لے،یقینی بنایا جائے نوازشریف ٹرائل کا سامنا کرنے واپس آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات