وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون جا ری

پانچ اشتہاری مجرمان سمیت 14ملزمان کوگرفتارکرلیا ،مسروقہ کا ر، چرس، ہیر وئن اور لا کھو ں روپے ما لیت کا ما ل مسروقہ بر آمد

بدھ 13 نومبر 2019 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون جا ری رکھتے ہوئے پانچ اشتہاری مجرمان سمیت 14ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے ،مسروقہ کا ر، چرس، ہیر وئن اور لا کھو ں روپے ما لیت کا ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انچارج ہومی سائیڈ یونٹ انسپکٹر انیس اکبر ایس ایچ او تھا نہ کھنہ سب انسپکٹر مرزا محمد گلفرازاور ٹیم نے قتل کیس میں ملوث پانچ اشتہاری مجرمان مصطفی کمال،اویس احمد،ندیم احمد،فہیم احمداور نیلوفر کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ ایس ڈی پی او کوہسار اے ایس پی امجد فاروق کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوہسار انسپکٹر اسجد محمود معہ سب انسپکٹر اشتیا ق حسین شاہ معہ دیگر ملازمان نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم ساغر بشیر کو گرفتار کرکی1430 گرام چرس بر آمدکر لی ، کو رال پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم طا ہر اقبال کو گرفتار کرکے 1140 گر ام چرس اور ملزم اما ن اللہ سے 130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،جبکہ چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان ربنو از اور محمد نعیم کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ، آبپارہ پولیس نے ملزم نو بل جہا نگیر پطرس کو گرفتار کرکے 115گر ام ہیرئو ین بر آمد کرلی، گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان محمد ساجد اور محمد جمعہ کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ، رمنا پولیس نے کا ر چوری میں ملوث ملزم عنا ئت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سوزوکی مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر LZV-1880بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔