Live Updates

عمران خان ایم کیو ایم کا متبادل بننا چاہتے ہیں: مولا بخش چانڈیو

خاں صاحب! ابھی دوپہر کا عالم ہے شام میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ دے گا، عمران خان بڑے بنو: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 21:20

عمران خان ایم کیو ایم کا متبادل بننا چاہتے ہیں: مولا بخش چانڈیو
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان ایم کیو ایم کا متبادل بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاں صاحب! ابھی دوپہر کا عالم ہے شام میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ دے گا، عمران خان بڑے بنو۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحرکِ انصاف کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میری دعا ہے کہ آنے والے حالات کو جس سمت میں جاتا محسوس کررہا ہوں ویسا نہ ہو اور نہ ہی وہ کیفیت پیدا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے قربانی دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو صرف سیاسی استحکام بچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی سیاسی استحکام سے جڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کے طریقہ کار کو بدنصیبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک پرپاکستان پرست حکمران حکومت نہیں کررہے ہیں بلکہ ایسا لگتا ہے کہ ذاتی غصے والے لوگ حکمران ہیں جنہیں مفاہمت کے بجائے وحشیوں کی طرح لڑنا آتا ہے۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے الزام لگایا کیا کہ ان کے بچوں کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زردادی کی ہمشیرہ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے ساتھ جو رویہ اپنا رہی ہے اسے اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی صحت پر توجہ نہیں دی جارہی ہے جس پر مجھے باخدا یقین ہوگیا ہے کہ یہ سیاسی و جمہوری حکومت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھلے وہ ریاست مدینہ کا نام لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ یزید بھی تو نام اسلام کا ہی استعمال کرتا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات