کاسمو پولیٹن کلب کے سالانہ انتخابات 17 نومبر کو ہوں گے

جمعرات 14 نومبر 2019 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) لاہور کے قدیم کاسمو پولیٹن کلب کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، پروگریسو ویلفیئر الائنس اور کاسمو گروپ کے درمیان انتخابی دنگل 17 نومبر کو ہوگا۔ دونوں گروپوں نے اپنے اپنے حتمی پینل کا اعلان کردیاہے۔ پروگریسو ویلفیئر الائنس نے صدارتی امیدوار کے لئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفتاب اقبال چوہدری، نائب صدر کی سیٹ پر معروف بزنس مین حمید اکبر راجہ ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے فلم، ٹی وی پروڈیوسر، میڈیا پروڈکشن سے تعلق رکھنے والے سہیل آفندی اور آنریری سیکرٹری کی سیٹ پر بزنس مین خواجہ ایم ریاض کو نامزد کیا ہے جبکہ گورننگ باڈی کے لئے پی ٹی وی لاہور کے صحافی میاں مصدق محمود، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ندرت علوی، حامد حسن، ڈاکٹر منیر حسین، شاہد فرید، ریٹائرڈ پولیس افسر ریاست علی باجوہ اور بزنس مین حمید الرحمن کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ کاسمو گروپ نے صدارت کے لئے کالم نگار و رائٹر افتخار حسین بخاری، نائب صدر کی نشست پر بزنس مین اشتیاق احمد لون، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے سابق بینکر اعجاز خان نیازی،آنریری سیکرٹری کی نشست پر ملک طارق محمود کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ گورننگ باڈی کے لئے مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے آمنہ الفت،شہناز حنیف،لیئق احمد، خالد ایم خان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق رہنما شہزادہ علی ذوالقرنین، غلام فرید کھوکھر، رانا ایم طارق اور زاہد ایچ عالیجاہ کو نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کے امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ امیدواروں نے ووٹرز سے رابطے تیز کر تے ہوئے الیکشن میں کامیابی اور ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کے اعزاز میں استقبالییاور عشائیے دینے شروع کر دیئے ہیں۔ الیکشن میں پروگریسیو ویلفیئر الائنس اور کاسمو گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔