نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکوٹ میں دائر

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 نومبر 2019 16:08

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکوٹ میں دائر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر 2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکوٹ میں آج  دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لین گئی ہے جب کہ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

نواز شریف کی درخواست پر آج ہی سماعت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کچھ دیر بعد درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیے جانے کے بعد اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم نواز شریف گارنٹی کے طور پر رقم جمع کروائے بنا بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں سابق وزیر اعظم کو ہدایت کی گئی ہے کہ 80لاکھ پاونڈ،2کروڑ50لاکھ امریکی ڈالریا اس کے مساوی روپے جمع کروا کر بیرون ملک چلے جائیں۔ تاہم انہیں 4 ہفتے بعد پاکستان واپس آنا ہوگا۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ورکرز ضامن ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر نہیں جانا چاہتے تھے جب وہ باہر جانے پر تیار ہوئے تو حکومت نے کھیلنا شرور کر دیا۔