بھارتی فضائی حدود سے کراچی میں داخل ہونے والا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا

کراچی میں ائیر ٹریفک کنٹرولر نے غیر ملکی ائیر لائن کے کپتان کی رہنمائی کر کے طیاروں کو دیگر طیاروں کے درمیان تصادم سے بچا لیا، 150 مسافروں کو لانے والا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 نومبر 2019 12:57

بھارتی فضائی حدود سے کراچی میں داخل ہونے والا طیارہ  آسمانی بجلی کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2019ء) کراچی میں ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جے پور سے مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 276 آسمانی بجلی کی زد میں آئی تاہم ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کے عملے سے رابطہ بحال رکھا اور کئی زندگی بچا لیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا اور سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔ائیر ٹریفک کنٹرولر نے مکمل رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچایا۔طیارہ 38ہزار فٹ بلندی پر کپتان سے بے قابو ہو گیا تھا۔طیارہ کپتان سے بے قابو ہونے کے بعد 38ہزار بلندی سے 36ہزار بلندی پر آ گیا تھا۔

(جاری ہے)

کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے میڈے کی کال دی۔بعدازاں ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کر کے طیاروں کو دیگر طیاروں کے درمیان تصادم سے بچایا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچی تھی۔نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ خراب موسم کے باعث جہاز بادلوں مین پھنس گیا۔ خراب موسم میں جہاز ائیرپاکٹ میں چلا گیا تاہم جہاز کے پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو ائیرپاکٹ سے نکال لیا۔ جہاز کو ہنگامی طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتارا گیا تھا۔