سپریم کورٹ نے چودہ سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کے ملزم حبیب اللہ کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج کر دی

جمعہ 15 نومبر 2019 13:14

سپریم کورٹ نے چودہ سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کے ملزم حبیب اللہ کی ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سپریم کورٹ میں چودہ سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کے ملزم حبیب اللہ کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس کو ملزم کی حراست مطلوب نہیں،کیا ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے معدی کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ ملزم ضمانت کی خلاف ورزی کریں تو ضمانت منسوخ ہو سکتی ہے،ہمارے علاقے میں بچی کو قتل کرکے دشمن کی لاش کیساتھ رکھ دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ بچیوں کو قتل کرکے کاروکاری کا نام دے دیا جاتا ہے۔ملزم حبیب اللہ پر مہران نامی لڑکے سے زیادتی کا الزام ہے ،ملزم کو پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا،چودہ سالہ مہران کیساتھ زیادتی کا واقعہ صوابی میں پیش آیا۔