بے رحم اور نااہل لوگوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے،فیصل واوڈا

کتے کے کاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کوئی فکر ہی نہیں،بچے کی حالت ہم دیکھ نہیں سکتے،وفاقی وزیر آبی وسائل نوازشریف کو باہر بھیجیں بعد میں لیگل پروسیسس پر کام کریں، انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 نومبر 2019 17:46

بے رحم اور نااہل لوگوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے،فیصل واوڈا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بے رحم اور نااہل لوگوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے، سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کی کوئی فکر نہیں۔مان لیتے ہیں ہم غلط کررہے ہیں نوازشریف کی صحت کو دیکھیں، نوازشریف کو باہر بھیجیں بعد میں لیگل پروسیسس پر کام کریں۔

انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ میں با ربا کتے کے کاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں، بلاول کو چاہئے کہ سندھ میں اعلی سطح کے افسران کے خلاف ایکشن لیں، آج ایکشن نہ لیا گیا تو یہ واقعات مزید بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کتے کسی امیر کے نہیں تھے ورنہ کتوں پر بحث شروع ہوجاتی، غریب کے بچوں کو کتا کاٹ لے تو کوئی سنوائی نہیں ہے، حکومت کی طرف سے ایگزیکٹوآرڈرکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بچے کی حالت ہم دیکھ نہیں سکتے ۔ پاکستان کو چلانے والے کسی ٹھیکیدار کو اسکا احساس نہیں ہے ۔ ہم سب اس سسٹم کا حصہ ہیں ۔سالوں سے یہ ڈرامہ چل رہا ہے۔ حکومت کو پریکٹیکل ہونے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل ننھے بچے کوماں کی گود میں بلبلاتے ہوئے مرتے ہوئے دیکھا ۔انہوںنے کہا کہ جہاں تک حقائق کی بات ہے تو ڈیڑھ لاکھ ویکسین ہم نے ارینج کی ۔

ہم سندھ کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے بے رحم اور نااہل حکمرانوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام سے کوئی غرض نہیں، ویکسین کا بجٹ ان کی جیبوں میں جارہا ہے، معاشرے میں بے حسی کی شروعات حکمرانوں سے ہوتی ہے، ہائیکورٹ سے التماس ہے خدارا ہولناک واقعے کا نوٹس لے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مان لیتے ہیں ہم غلط کررہے ہیں نوازشریف کی صحت کو دیکھیں، نوازشریف کو باہر بھیجیں بعد میں لیگل پروسیسس پر کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی، ہم نے سزا یافتہ مجرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے،تاریخ میں کسی مجرم کو ایسی رعایت نہیں ملی،جیلوں میں کئی قیدی ایسے ہیں جو دوائیں نہ ملنے سے مرگئے۔ اپوزیشن کا ایک ہی مسئلہ ہے نوازشریف کسی طرح باہرجائیں، پاکستان کے ہرمسئلہ کاعلاج بیرون ملک نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بانڈز نہیں دیتے تو دونو ں بیٹے شخصی ضمانت پر ملک میں آجائیں اور نواز شریف کو لے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سات ارب تو نواز شریف کا بیٹا ایک دستخط پر دے سکتا ہے۔