وزیرصحت پنجاب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں لندن سے آئے سکھ کمیونٹی کے وفدکی ملاقات
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاسکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاپائلٹ پراجیکٹ ننکانہ صاحب سے شروع کرنے کااعلان پنجاب کی عوام کوشعبہ صحت میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں: ڈاکٹریاسمین راشد
جمعہ 15 نومبر 2019 23:24
(جاری ہے)
ڈاکٹریاسمین راشدنے وفدممبران کے ساتھ شعبہ صحت پنجاب میں اصلاحات اورمریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات شیئرکیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے صوبہ میں پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ پنجاب کے تیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کھول کرسکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے۔ پاکستان کی بہتّرسالہ تاریخ میں پہلی بارسکھ کمیونٹی کیلئے کرتارپورراہداری کی شکل میں بڑاتحفہ ہے۔ اس موقع پر وفدمیں سپیکرورلڈسکھ پارلیمنٹ جوگاسنگھ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاکرتارپورراہداری کھولنے پرسکھ کمیونٹی کے لاکھوں افرادشکریہ اداکرتے ہیں۔بھارت کواپنے سیاسی خواب پورے کرنے کیلئے امن کوختم نہیں کرناچاہئیے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاک بھارت امن ریاستی امن کی پائیداری کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ہمیں تمام ترسیاسی اختلافات سے بالاترہوکرعوام کی خدمت کرنی ہے۔ پنجاب کی عوام کوشعبہ صحت میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.