نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن کی اشتہاری قرار دینے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس نے ملک میں مزید 254 گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے ہدایت کر دی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن کی ریڈکو ٹیکسٹائل سے کروڑوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑیوں کے معاملے میں کسٹم انٹیلی جنس نے 50ملین جرمانہ اور گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ سیف الرحمان کو اشتہاری قرار دینے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جبکہ ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس نے ملک میں مزید 254 گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق قطری شہزادوں کے لئے شکار کے لئے منگوائی گئی 254 لگڑری گاڑیوں میں سے کسٹم نے 26 گاڑیوں جن پر قطر کے سفارتخانے کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں کو کلرسیداں میں ریڈکو ٹیکسٹائل میں چھاپہ مار گزشتہ سال ستمبر میں پکڑا جس کے بارے میں سیف الرحمان سمیت دیگر ملزمان جن میں عرفان صدیقی، عارف شاہین خان شامل تھے کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

کسٹم انٹیلی جنسنے کیس کلکٹر ایڈجوڈیکیشن شہناز مقبول کو بھجوا دیا جنہوں نے فیصلہ کیا کہ 26 گاڑیوں پر 50ملین روپے جرمانہ کر دیا اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت کی جبکہ ملک میں قطری سفارتخانے کے ذریعے مزید 254 گاڑیوں کو بھی پکڑنے کا حکم سنایا۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب ڈی جی کسٹم نے بغیر ڈیوٹی ادا کئے 254گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے سپرنٹنڈنٹ کسٹم عبدالمالک پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی جو ملک بھر کے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر گاڑیاں برآمد کریں گے۔

یاد رہے کہ قطری شہزادوں کے لئے سفارتخانے کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں پاکستان منگوائی گئیں تھیں اور کسٹم حکام نے ریڈکو ٹیکسٹائل میں چھاپہ مار کر برآمد کیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کو 3 ماہ بعد قطر واپس بھیج دیا جاتا تھا۔ بعدازاں ان گاڑیوں کو نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ریڈکو ٹیکسٹائل کلرسیداں ایک فیکٹری میں رکھا گیا تھا جہاں سے برآمد ہوئی تھیں۔