)نیشنل پارٹی کاپنجاب پولیس کی مبینہ پولیس مقابلوں میں معصوم و بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 15 نومبر 2019 23:35

f کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پنجاب پولیس کی مبینہ پولیس مقابلوں میں معصوم و بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سانحہ کوٹ مبارک کو 12 ربیع الاول کے مقدس دن پولیس تھانہ کوٹ مبارک نے راہگیر دو نوجوانوں عبداللہ ولد خمیسی جیانی کھوسہ، غلام حیدر ولد غلام صدیق جیانی کو گرفتار کر کے چند گھنٹے بعد مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا ڈکیت قرار دے کر قتل کردیاتفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں پولیس اور لادی گینگ کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار سلیمان شہید ہو گیا جبکہ پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دو بے گناہ اور مظلوم نوجوانوں کو راستے میں روک لیااورحراست میں لے کر بہیمانہ تشدد کے بعد گھسیٹتے ہوئے لادی گینگ قرار دے کر قتل کر دیا ورثا کا کہنا ہے نوجوانوں کا لادی گینگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں سارے علاقے اس بات کی تصدیق کرتا ہے عبداللہ کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹادوبئی سے شادی کے لئے پاکستان آیا تھا اس قتل کے خلاف کوہ سلیمان کی معروف علمی وروحانی شخصیت مفتی عرفان الحق نقشبندی صاحب کی قیادت میں ورثا اور بلوچ قوم نے احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ ہم انصاف ملنے تک سراپا احتجاج رئیں گئے نیشنل پارٹی پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتا ہے ۔