استعمار کا ایجنڈا ہے کسی بھی مسلم ملک میں کوئی ایسا حکمران نہیں آنا چاہیے جو قرآن پر عمل پیرا ہو اور اسلامی نظام کو نافذ کرے، رخشندہ منیب

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)صوبہ سندھ کی نائب ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ ہجرتِ مدینہ کے وقت بہت تھوڑے مسلمان آپؐکے ساتھ تھے لیکن صرف دس سال کے قلیل عرصے میں مسلمانوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی، دعوت، تربیت، اجتماعیت اور اقتدار کے ذریعے ریاستِ مدینہ قائم ہو چکی تھی اور دین مکمل ہو گیا، آپؐ نے حجتہ الوداع کے موقع پر اسلام کا منشور دنیا کو دیا، جاہلیت کے طور طریقوں کا خاتمہ کیا، مسلمانوں کی عزت، خون اور مال ایک دوسرے پر حرام قرار دیئے، سود کا خاتمہ کیا، عورتوں اور غلاموں پر رحم کی تلقین کی اور قرآن وسنت پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)ضلع ائیرپورٹ سعدی ٹاؤن میں جلس سیرت النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ استعمار کا ایجنڈا ہے کہ کسی بھی مسلم ملک میں کوئی ایسا حکمران نہیں آنا چاہیے جو کہ قرآن پر عمل پیرا ہو اور اسلامی نظام کو نافذ کرے۔جبکہ ایک پرامن اور خوشحال اسلامی ریاست ہی دنیا میں اسلام کے فروغ کا باعث ہوتی ہے۔ ایسی ریاست قائم کرنے والے اعلیٰ اخلاق اور بیداغ کردار کے مالک اور صادق و امین ہوتے ہیں جو اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔اسلامی نظام کے قیام کے لیے ہمیں ایسے کردار کے لوگوں کو چننا ہوگا۔#