Live Updates

انتظامات مکمل ہیں آپ جانے کیلئے تیار ہو جائیں: شہباز شریف کا نواز شریف سے ملاقات میں مکالمہ

چھوٹے بھائی کے ناطے شہباز شریف قابلِ تعریف ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، حکومت بہت چھوٹے دل کی نکلی: نواز شریف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 15:56

انتظامات مکمل ہیں آپ جانے کیلئے تیار ہو جائیں: شہباز شریف کا نواز شریف ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین - 17نومبر2019ء) قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملنے جاتی امراء پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف خود نواز شرہف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے ڈاکٹرز سے اہم مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات جاری ہے جس میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ انتظامات مکمل ہیں آپ جانے کیلئے تیار ہو جائیں۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ چھوٹے بھائی کے ناطے شہباز شریف قابلِ تعریف ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، حکومت بہت چھوٹے دل کی نکلی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے نواز شریف کی صحت کے ھوالے سے بریفنگ بھی دی ہے جبکہ شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ بھی انکے ساتھ بیرونِ ملک جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کی منگل کے روز روانگی ہے وہ ائیرایمبولینس کے ذریعے لندن جائیں گے جہاں انہیں ابتدائی علاج کیلئے رکھا جائے گا اس کے بعد انہیں امریکہ شفٹ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز انکا علاج کریں گے۔

حسین نواز لندن میں تمام انتظامات مکمل کر چکے ہیں جبکہ امریکا کے داکٹرز کو بھی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھیجی جا چکی ہیں۔ : ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے سٹیرائڈز دینا شروع کردیے ہیں۔ نواز شریف کے ڈاکٹرز کے مطابق سٹیرائڈز کی مدد سے دورانِ سفر نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم نہیں ہو گی، جبکہ سابق وزیراعظم کو بلڈ پریشر اور شوگر کی ادوایات بھی دی جارہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات