نوازشریف کا منگل کو لندن روانہ ہونے کا امکان
سابق وزیراعظم کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے. ترجمان نون لیگ
میاں محمد ندیم پیر 18 نومبر 2019 11:25
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کی دعاﺅں میں منگل کو علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے، شہبازشریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کے لئے روانگی کے سلسلے میں نواز شریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا ہے ، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس اس محفوظ سطح پر رکھنے کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ ہوائی سفر میں کوئی طبی مسئلہ پیدا نہ ہو،ڈاکٹرز ان ممکنہ خطرات کو بھی پیش نظر رکھ کر ادویات دے رہے ہیں جو ہوائی سفر کے دوران ممکنہ طورپر پیش آسکتے ہیں اس کے علاوہ دیگر ادویات بھی ردوبدل کے ساتھ استعمال کی جارہی ہیں. دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کے لئے پہلے لندن پھر امریکا جائیں گے، نواز شریف کے علاج کے لئے امریکا میں بھی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، امریکا میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تشخیص کی جائے گی.مزید اہم خبریں
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.