فواد چوہدری کا تو باوا آدم ہی نرالا ہے پی ٹی آئی کا تو اپنا سر پیر نہیں ‘رانا تنویر حسین

پہلے بھی میاں محمد نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال چھوڑ کر مریم بیٹی کے ہمراہ پاکستان واپس آئے تھے اب بھی وہ صحت کی بحالی پر واپس آ جائیں گے

بدھ 20 نومبر 2019 14:57

فواد چوہدری کا تو باوا آدم ہی نرالا ہے پی ٹی آئی کا تو اپنا سر پیر ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر دفاعی صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کس نے نکالا‘ تبدیلی کی یہ ہوا تو بہت پہلے چلنی چاہیے تھی وزیراعظم نے بھی حویلیاں میں کہا کہ امیر غریب کیلئے علیحدہ علیحدہ نظام ہے فواد چوہدری کا تو باوا آدم ہی نرالا ہے پی ٹی آئی کا تو اپنا سر پیر نہیں ہے اگر انڈیمنٹی بانڈ نہیں دیا تو کہ دیتے ہم ای سی ایل سے نام نہیں نکالتے چوہدری شجاعت حسین نے پانچ سال حکومت کی انہوں نے کیا کچھ کر لیا حکومت کا اپیل میں نہ جانا عدلیہ کے فیصلے سے متفق ہونا ہے اس سے پہلے بھی میاں محمد نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال چھوڑ کر مریم بیٹی کے ہمراہ پاکستان واپس آئے تھے اب بھی وہ صحت کی بحالی پر واپس آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی انسانی طبی بنیادوں پر ریلیف ملنا چاہیے انکی طبیعت بھی بہت ناساز ہے انہیں بھی ذاتی معالج سے علاج کی اجازت دی جائے علاج کرانا ہر انسان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے تین بار کے وزیراعظم ہیں ریلیف ملنا انکا حق تھا وہ بیرون ملک صرف علاج کی غرض سے گئے ہیں بیرون ملک جانا نہ ڈھیل ہے نہ ڈیل عمران کسی کو این آر او نہیں دے سکتے وہ تو خود اپنی ناکامی کا منہ چڑا رہے ہیں وہ تو بار بار کہ رہے ہیں کہ میری کابینہ نااہل ہے عمران نے تو یہ بھی کہا کہ میری کابینہ نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کے حق میں ہی نہیں تھی صرف مجھے رحم آیا تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود بھی تبدیلی کے آثار دیکھ کر محذوذ ہو رہے ہیں وہ تو چودہ ماہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکے نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے تحریک انصاف کے پی کے میں پانچ سال حکومت کرنے کے باوجود کوئی کارکردگی نہ دکھا سکی پانچ سالوں میں اپنی رعایا کیلئے ہسپتال سکول اور کالج کچھ نہ بنا سکے اور گڈگورننس کے طعنے ہمیں دے رہے ہیں آج پنجاب میں آپ کی حکمرانی ہے جتنا عوام تھانہ کچہری میں اب ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ستر سالوں میں اس کی تاریخ نہیں ملتی انصاف کے حصول کیلئے ہر دوسرا شخص چیخ و پکار کر رہا ہے سوا سال گزر جانے کے باوجود کسی کو انصاف نہیں مل رہا جتنے ملکی حالات آج گو مگوں کا شکار ہیں ایسے حالات پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھے رانا تنویر نے مزید کہا کہ تبدیلی اور انصاف کی حکومت میں عام آدمی کی زندگی بڑی مشکل سے دوچار ہے متوسط طبقہ ٹماٹر دال اور سبزی کو ترس رہا ہے مزدور اور دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ رکھے عمران کی طرز حکمرانی کو دعائیں دے رہے ہیں اور انکو جلد گھر رخصت کرنے کیلئے جھولیاں اٹھا رہے ہیں اب تو انکے اتحادی چوہدری شجاعت حسین بھی کہ رہے ہیں کہ اگر ملک کے حالات اسی طرح رہے تو تین ماہ بعد کوئی بھی پاکستان کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا -