Live Updates

عدلیہ میں خاموش انقلاب آ گیا ہے

ہمیں طاقتور کا طعنہ نہ دیں،ایک وزیراعظم کو سزا دی ایک کو نا اہل کیا،سابق آرمی چیف کے مقدمے کا بھی فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 نومبر 2019 16:00

عدلیہ میں خاموش انقلاب آ گیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں طاقتور کا طعنہ نہ دیں۔ایک وزیراعظم کو سزا دی اور ایک کو نااہل کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے انسان نہیں۔ججز پر اعتراض کرنے والے تھوڑا احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا طاقت ور کا طعنہ ہمیں نہ دیں۔ایک وزیراعظم کو سزا دی اور ایک کو نااہل کیا جس کیس پر وزیراعظم نے بات کی اُنہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ اجازت انہوں نے خود دی۔وزیراعظم نے جس کیس کا طعنہ دیا اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔اس معاملے کا اصول خود وزیراعظم نے طے کیا۔ہمیں خان صاحب سے بہت توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خو دی۔

ہائیکورٹ نے صرف طریقہ طے کیا۔ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ہمارے لیے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اس طرح کے بیانات دھیان سے دینے چاہیے۔ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں۔وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے ہم نے امیر غریب سب کو انصاف دینا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں خاموش انقلاب آ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل عدلیہ کو وسائل دینے کا خوش آئند بیان دیا تھا۔ہم نے مختصر وسائل کے ساتھ مثالی کام کیے ہیں اگر آپ وسائل دیں گے تو ہم اس سے زیادہ اچھا کام کریں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ججز اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ججز پر تنقید اور طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں۔اب عدلیہ آزاد ہے۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ زیر التوا کسیز میں خاموش انقلاب آ گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات