خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہونیکا امکان،پی ڈی ایم اے

بدھ 20 نومبر 2019 16:55

خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل سے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء)خیبر پختونخوا کے میدانی اوربالائی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل بدھ کی رات سے شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں/برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔