سمندر پر تیرتے اس لگژری مینشن کی قیمت 55 لاکھ ڈالر ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 نومبر 2019 23:53

سمندر پر تیرتے اس لگژری مینشن کی قیمت 55 لاکھ ڈالر ہے

آرک اپ ایک تیرتا ہوا لگژری مینشن ہے۔اس کا سائز 4300 مربع فٹ ہے۔آرک اپ نہ صرف سمندر میں تیر سکتا ہے بلکہ  اسے ہائیڈرالک سسٹم کی بدولت اسے  اس میں نصب ستونوں پر بھی کھڑا کیا جا سکتا ہے۔آرک اپ کی قیمت 5.5 ملین ڈالر ہے۔ اسے درجہ 4 کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا  ہے۔آرک اپ ایک ایسی کشتی ہے، جس میں سوار افراد تیرتے ہوئے  گھر کا مزا لے سکتے ہیں۔

آرک اپ میں دو 100 kW/272 ہارس پاور کے برقی انجن ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں چار بیڈ رومز، ایک لیونگ روم، ایک کچن، 4.5 باتھ رومز، ایک سوئمنگ پلیٹ فارم، ایک سکڑنے والا ڈیک اور سولر پینلز سے بنی ہوئی چھت ہے۔ یعنی یہ اپنی ضروریات کی بجلی خود بنا سکتا ہے۔ آرک اپ کے ٹینک میں  4000 گیلن  پانی محفوظ کیا جا سکتاہے۔آرک اپ کو سخت سمندری حالات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ساحلی علاقوں میں اسے سمندر سے 30 فٹ بلند کیا جا سکتا ہے۔
آرک اپ کی زیادہ سے زیادہ رفتار 7 ناٹس اور رینج 20 ناٹیکل میل ہے۔ اسے اضافی بیٹریوں اور بیک اپ جنریٹر سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ آرک اپ کی قیمت 55 لاکھ ڈالر ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا ایک سٹم ورژن 22 لاکھ 67 ہزار ڈالر میں بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :