Live Updates

مجھے جلدی ہے،چئیرمین نیب نے بلایا ہے۔ چینی سفیر

کیا اب نیب نے آپ کو بھی طلب کر لیا؟چینی سفیر نے کہا کہ نہیں نہیں،آپ جو سمجھ رہے ہیں اس حوالے سے ہرگز نہیں بلایا۔ چینی سفیر نے تقریب میں قہقہے لگوا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 نومبر 2019 12:44

مجھے جلدی ہے،چئیرمین نیب نے بلایا ہے۔ چینی سفیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سی پیک منصوبوں کے دور رس نتائج پر منعقدہ قومی سیمینار کے پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ عجلت میں واپس جانے لگے تو منتظمین نے انہیں چائے پی کر جانے کی درخواست کی جس پر شرکاء اور چینی سفیر کے مباین دلچسپ مکالمہ ہوا۔

چینی سفیر نے کہا کہ مجھے چئیرمین نیب نے بلایا ہے۔وہاں جانا ہے مجھے جلدی ہے۔شرکاء نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب نیب نے آپ کو بھی طلب کر لیا۔چینی سفیر نے کہا کہ نہیں نہیں،آپ جو سمجھ رہے ہیں۔اس حوالے سے ہرگز نہیں بلایا اس جواب پر شرکاء خاصے محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

جب کہ چینی سفیر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں باہمی تجارت اور تعاون کو بڑھانا ہوگا، پاکستان خطے کے ممالک کے مابین تعاون کے فروغ میں کردار ادا کرسکتا ہے. خیال رہے کہ رواں سال فروری میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاﺅژنگ نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چین پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، چین کی حکومت پاک چین تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے. یاﺅ ژنگ نے یہ بھی کہا تھا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی وزیرِ اعظم کے اقدامات سے مطمئن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے حکومتی ترجیحات اطمینان بخش ہیں، حکومت پاکستان کے اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، حالیہ اقدامات سے پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھیں گی. چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی وزیراعظم کے اقدامات سے مطمئن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے حکومتی ترجیحات اطمینان بخش ہیں، حکومت پاکستان کے اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، حالیہ اقدامات سے پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھیں گی. چینی سفیر نے کہا تھا کہ چین مضبوط اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرے گا، پاکستانی قیادت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات