ہم چاہتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے،احسن اقبال

جمعرات 21 نومبر 2019 20:06

ہم چاہتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ کیس پانچ سال سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت 6 دسمبر سے پہلے ہی مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین بھی اس بات کے پابند کرتے ہیں کہ ملک میں آنے والی فنڈنگ کو شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کا احساس کرے، احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اس پر حکومت نے عمل کیا۔