کسی یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتا: وزیر اعلیٰ سندھ
کسی یوسف ٹھیلے والا نامی ٹارگٹ کلر کو نہیں جانتا اور نہ ہی کبھی اس سے ملا ہوں: مراد علی شاہ
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 نومبر 2019 21:56
(جاری ہے)
کراچی پولیس چیف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اس معاملے پر ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور یوسف ٹھیلے والے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر اور ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کو معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 96 افراد کے قتل کا اعتراف کرنے والا ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تعلق کا انکشاف کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا جس نے دورانِ تفتیش سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش 96 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے۔ شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے 1995 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور پہلی مرتبہ 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تاہم ایک سال بعد رہا ہو گیا، ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں فورسز کے لوگ بھی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.