متحدہ عرب امارات کے ایک خاندان نے 153 دنوں میں دنیا کی سب سے بڑی بائبل لکھ لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 نومبر 2019 23:57

متحدہ عرب امارات کے ایک خاندان نے 153 دنوں میں دنیا کی سب سے بڑی بائبل ..

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں دنیا کی سب سے بڑی  بائبل کو ہاتھ سے لکھا ہے۔اس خاندان  کو اس بائبل کو لکھنے میں 153 دن لگے۔
منوج وارگیز، اُن کی بیوی سوسن اور اُن کے بچے  کارون اور کروپا نے  اے 1 سائز کے کاغذوں پر اس بائبل کو لکھا ہے۔ اس خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 153 دانوں میں 1500 صفحات کی کتاب کو لکھا ہے۔


سوسن، جنہوں نے بائبل کی 66 کتابوں پر کام کیا ہے ، کا کہنا ہے کہ  وہ ہر روز 12 سے 15 گھنٹے بائبل لکھتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اُن کی آنکھیں اور ہاتھ بھی دکھنے لگے، لیکن اس کے بدلے میں جیسے بائبل اُن سے باتیں کرنےلگی۔
اس خاندان کا کہنا ہے کہ اس بائبل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے دیکھا ہے۔اس خاندان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے  بائبل لکھنے کے عمل کا ویڈیو ریکارڈ بھی ترتیب دیا ہے۔مکمل بائبل کو جبل علی  کے مار تھوما چرچ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس سے پہلے ایک  بھارتی شخص ، سنیل جوزف ،نے 2005 میں ہاتھ سے دنیا کی  سب سے بڑی بائبل لکھی تھی۔ جوزف کی بائبل کا وزن 135 پاؤنڈ تھا اور یہ 123 دنوں میں مکمل ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :