
خود کو پائلٹ ظاہر کرکے جہاز میں جلدی سوار ہونے والا شخص گرفتار
امین اکبر
جمعرات 21 نومبر 2019
23:57

ہوائی جہاز کے پائلٹوں کو جہاز میں جلدی سوار ہونے اور سیکورٹی چیک نہ کرانے جیسی کئی طرح کی سہولیات مل سکتی ہیں۔ ہوائی جہاز کے پائلٹ دوسری ائیرلائنز کی پروازوں میں بھی اِن سہولیات کو حاصل کر سکتے ہیں۔
پائلٹوں کو حاصل اس سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک بھارتی شخص نے کئی بار پائلٹ کی وردی میں سفر کیا لیکن آخر کار پکڑا ہی گیا۔
48 سالہ راجن ماہبوبانی نیو دہلی کی ایک مشاوراتی کمپنی کے مالک ہیں۔ انہیں مختلف پیشہ ور افراد کی وردیاں پہن کر ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے کا بھی شوق ہے۔راجن 15 بار ہوائی سفر میں پائلٹ بن کر جا چکے ہیں۔ ان دوران انہیں پائلٹوں کو حاصل سہولیات جیسے سیٹ اپ گریڈ کرانا، سٹاف کا وی آئی پی برتاؤ کرنا اور کاک پٹ میں تصویر بنوانا وغیرہ حاصل رہی ہیں۔
(جاری ہے)
حال ہی میں راجن کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔وہاں انہوں نے ائیر انڈیا کی پرواز میں کولکتا جانے کے لیے خود کو جرمن ائیرلائن لفتھینسا کو پائلٹ ظاہر کیا تھا۔جب ائیر انڈیا نے لفتھینسا کے دفتر میں فون کر کے تصدیق کی تو جرمن ائیر لائن نے اپنی ایک ٹیم کو موقع پر ہی تصدیق کے لیے بھیج دیا۔نفتھنیسا کے عملے سے سامنا ہونے پر راجن نے جعلی پائلٹ ہونے کا اعتراف کرلیا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ راجن سیکورٹی سے بچنے کے لیے بہت بار پائلٹ کی وردی میں سفر کر چکے ہیں۔راجن نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے لفتھینسا ائیر لائن کے پائلٹ کی وردی اور شناختی کارڈ بنکاک سے بنوایا تھا۔ انہوں نےبتایا کہ وہ مختلف وردیاں پہن کر یوٹیوب اور ٹِک ٹاپ ویڈیو بناتے ہیں۔دوران تفتیش پولیس کو اُن کی کرنل کی وردی سمیت کئی محکموں کی وردیوں میں تصاویر ملیں۔پولیس ابھی راجن سے تفتیش کر رہی ہے۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ اُن پر کن کن دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.