سی پیک ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

منصوبے کے دوسرے مرحلے میں صنعت، زراعت، تعلیم اورصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی سینیٹر مشاہد حسین سید کا پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب

جمعہ 22 نومبر 2019 13:01

سی پیک ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں صنعت، زراعت، تعلیم اورصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک سے نہ صرف چین اورپاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، سی پیک کے پہلے مرحلے کے دوران توانائی منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ چند منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بندرگاہ کی تعمیر سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،گوادر میں کئی ممالک بشمول قطر،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات بھاری سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پشاورسے کراچی تک ایم ایل ون کے منصوبے کے تحت نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔