مردوں کے لیے دنیا کا پہلا برتھ کنٹرول انجیکشن 6 ماہ میں دستیاب ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 نومبر 2019 23:20

مردوں کے لیے دنیا کا پہلا برتھ کنٹرول انجیکشن 6 ماہ میں دستیاب ہوگا

دنیا میں پہلی بار مردوں کے لیے برتھ کنٹرول  انجیکشن  بھی آنے والا ہے۔ لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سائنسدانوں نے RISUG یا Reversible Inhibition of Sperm Under Guidance کے کلینیکل ٹرائیل مکمل   کر لیے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر آر ایس شرما کا کہنا ہے کہ یہ پراڈکٹ تیار ہے، اس کے لیے صرف قانونی منظوری باقی ہے۔ ا س انجیکشن کے تجربات 300 مردوں پر کیے گئے۔

اس انجیکشن کی کامیابی کی شرح 97 فیصد ہے۔

(جاری ہے)


RISUG میں vas deferens یعنی خصیہ سے سپرم لے جانے والی ٹیوبز میں پولیمر کا انجیکشن لگایا جائے گا۔ جیل (gel) کا یہ انجیکشن سپرمز کو ان ٹیوبز سے نکلنے سے روکتا ہے۔ اس طریقے سے سپرم کو 13 سال کے لیے بھی ٹیوبز سے نکلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ خصیوں میں لگایا جانے والا یہ انجیکشن ہر کوئی نہیں لگا سکے گا۔ اس کے لیے  انیستھیسیا کی ضرورت ہوگی ۔
امریکا بھی اسی طرح کا انجیکشن بنانے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکی انجیکشن کی تیاری کا مرحلہ کافی دور ہے۔ اس میں انتا زیادہ وقت لگے گا کہ اسے بھارتی انجیکشن کا حریف بھی نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :