نوجوان کی سرحدکے ساتھ ساتھ ریموٹ کنٹرول کار میں 1 لاکھ 6 ہزار ڈالر کی منشیات سمگل کوشش

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 نومبر 2019 23:20

نوجوان کی سرحدکے ساتھ ساتھ ریموٹ کنٹرول کار میں 1 لاکھ 6 ہزار ڈالر کی ..

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے حکام نے  سان ڈیاگو میں ایک 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ یہ لڑکا  ریموٹ کنٹرول کار میں میتھامفیتامین کو سرحد کے پار منتقل کر نا چاہتا تھا۔ بارڈر ایجنٹ نے جب لڑکے کو دیکھا تو وہ دوسری سرحدی دیوار کے ساتھ   ڈفل تھیلے اٹھائے جا رہا تھا۔اس کے بعد بارڈر ایجنٹس کا ایک اور گروپ موقع پر پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ لڑکا تھیلوں کو جھاڑیوں میں چھپا رہا ہے۔

بارڈر ایجنٹس نے دیکھا کہ لڑکے کے ایک ڈفل  تھیلے میں ایک ریموٹ کنٹرول کار بھی تھی۔بارڈر ایجنٹ نے لڑکے کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ وہ امریکی شہری ہے اور لڑکے کے قبضے سے اچھی خاصی مالیت کی منشیات بھی  ملی ہے۔لڑکے کے قبضے سے ملنے والی 55.84 پاؤنڈ میتھامفیتامین  کی مالیت 1 لاکھ 6 ہزار ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

یہ منشیات 50 پیکٹوں میں منقسم تھی، جس سے لگتا ہے کہ ہر پیکٹ میں ایک پاؤنڈ میتھامفیتامین تھی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  یہ لڑکا کن کے لیے کام کر رہا تھا۔ اس لڑکے کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاہو نیوز کے مطابق آج سے دو سال پہلے منشیات کے ایک سمگلر نے ڈرون کی مدد سے 13 پاؤنڈ  منشیات کو سرحد پار گرانے کی کوشش کی تھی۔اس کوشش میں بھی ایک سمگلر گرفتار ہو گیا تھا۔