برطانوی موجد نے 6فٹ 8 انچ دنیا کا سب سے اونچا روبک کیوب بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 نومبر 2019 22:57

برطانوی موجد نے 6فٹ 8 انچ  دنیا کا سب سے اونچا روبک کیوب بنا لیا

ایک برطانوی موجد نے دنیا کا سب سے اونچا روبک کیوب بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے 6 فٹ 8 انچ اونچا روبک کیوب بنا یا ہے۔ 

ایپسوییچ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹونی فشر  نے 6 فٹ 8 انچ روبک کیوب بنا کر اپنا ہی 5 فٹ 1.7 انچ اونچا روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹونی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے  تازہ ترین ریکارڈ کے دستاویزی ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دئیےہیں تاکہ اُن کے ریکارڈ کا اندراج کیا جا سکے۔ 

ٹونی فشر اس سے پہلے 0.22 انچ کا دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب اور دنیا کا سب سے بڑا 11 فٹ قطر کا  فجٹ سپینر بھی بنا چکے ہیں۔


متعلقہ عنوان :