صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا اورینج لائن میٹرو ٹرین روٹ کا دورہ

جمعہ 29 نومبر 2019 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی ، مینجنگ ڈائریکٹر اورینج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ سبطین فضل حلیم و چینی کمپنی نورینکو کے ایگزیکٹیو ڈپٹی جنرل مینجروانگ ژونلن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اورینج لائن میٹرو ٹرین کا آزمائشی سفر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر اورینج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ سبطین فضل حلیم اور چینی کمپنی نورینکو کے ماہرین نے صوبائی وزیر کومنصوبے پر پیش رفت اور تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے برقی زینوں اور ٹوکن مشینوںکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :