طلبہ یکجہتی مارچ میں مشال خان کے والد کا پرجوش نعروں سے استقبال

طلبا وطالبات "مشال تیرا مشن ادھورا اب کریں گے اہم پورا"کے نعرے لگاتے رہے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 30 نومبر 2019 12:23

طلبہ یکجہتی مارچ میں مشال خان کے والد کا پرجوش نعروں سے استقبال
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار،30نومبر2019ء) مشال خان کے والد کی لاہور میں منعقد ہونے والی طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ میں شرکت۔ تفصیل کے مطابق مشال خان کے والداقبال لالا کا استقبال شاندار نعروں اور پر جوش طریقے سے کیاگیا۔ مارچ میں شرک طلبا وطالبات کے لگائے جانے والے نعروں میں، مشال تیرا مشن ادھورا ب کریں گے ہم پورا شامل تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ مشال خان شہید کو لال سلام بھی پیش کرتے رہے۔ طالب علموں نے مشال خان کو لال سلام کے نعرے بھی لگائے۔ نعروں کا جواب مشال خان کے والد اقبال لال نے ہاتھ کو لہراتےہوئے دیا۔

یاد رہے ملک میں طلبہ تنظیمیں پاکستان بھر کے پچاس شہروں میں مارچ کا اہتمام کیاگیا جہاں طلبہ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گئی۔

(جاری ہے)

۔یاد رہے کہ مشال کے قتل کا واقعہ 13 اپریل 2017 کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں پیش آیا تھا۔پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ چار مرکزی ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 46 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے جن میں سے 2 کو بری کردیا گیا ہے اور دو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جس پر مشال خان کے والد نے اظہار اطمینان کیا تھا۔