وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 30 نومبر 2019 16:38

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2019ء) صوبائی دارلحکومت وادی کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول زیارت،قلات،کان مہترزئی،خانوزئی،مستونگ ، کولپور ، کوہلو ودیگر علاقوںمیں سخت سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔زیارت میں شدید سردی کے باعث نالوں میں پانی جم گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :