وی سی ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کو ویٹرنری یونیورسٹی بہا ولپور کے وی سی کا اضا فی چارج دیدیا گیا

پیر 2 دسمبر 2019 23:47

لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب/ چانسلر نے وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور پرو فیسر ڈا کٹرمسعود ربا نی کوچولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز بہا ولپور کے وائس چانسلر کا اضا فی چارج دے دیا،پرو فیسرربا نی پاکستان ویٹر نری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی)کے صدر / کنوینئر، ویٹر نری یونیور سٹی کے ٹنیو رڈ پرو فیسر اور تعلیمی و انتظا می اُمور میںبتیس سال کا وسیع تجر بہ بھی رکھتے ہیں ،اُنہو ں نی 1997ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ما ئیکرو بیا لو جی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، اُن کی اعلی خدمات کے اعتراف میں2005 ء میں انہیںصدارتی ایورڈ اعزا ز فضیلت سے بھی نوا زہ گیا ، 2008ء میں انہوں نے ڈیوڈ گیفن سکول آف میڈیسن یونیورسٹی آف کیلیفور نیا لو س اینجیلس سے فیلو شپ حا صل کی جبکہ2013,14ء میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی طرف سے بیسٹ ٹیچر کا ایورڈ بھی حا صل کر چکے ہیں،پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کیطرف سے منظور شدہ پی ایچ ڈی سپر وا ئز اور ابتک60 سے زائد پی ایچ ڈی و ایم فل سکا لرز کو سپر وا ئز بھی کر چکے ہیں ، پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی سو سے زائد تحقیقی مقا لے اور بہت سی کتا بیں لکھ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :