ہر روز کام کے لیے 22 کلومیٹر پیدل چلنے والی ویٹریس کو گاہک کی طرف سے گاڑی کا تحفہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 دسمبر 2019 23:48

ہر روز کام کے لیے 22 کلومیٹر  پیدل چلنے والی ویٹریس کو گاہک کی طرف سے ..

گالویسٹن، ٹیکساس کی ایک  ویٹریس کو دو اجنبیوں نے کار کا تحفہ دیا ہے۔اس ویٹریس نے اجنبی افراد کو ناشتہ پیش کیاتھا۔ایڈریانا ایڈورڈز امریکی ریسٹورنٹ چین، ڈینیز میں کام کرتی ہیں۔انہیں ہر روز کام پر آنے کے لیے 14 میل یا 22.5 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔
مس ایڈورڈز نے ایک ویب سائٹ کوبتایا کہ انہیں بل کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، انہیں کھانا پڑتا ہے۔

مس ایڈورڈز   گاڑی خریدنے کے لیے پیسے جمع کر رہی ہیں۔  منگل کی صبح ایک جوڑا وہاں آیا تو انہیں مس ایڈورڈ کی کہانی کے بارے میں معلوم ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصلہ کیا کہ  مس ایڈورڈ کے لیے وہ خود ہی کار کا بندوبست کریں گے۔
ناشتے کے بعد یہ جوڑا  براڈ وے سٹریٹ پر کلاسک گالویسٹن  آٹو گروپ پہنچا اور  2011 نسان سینٹرا خریدی اور واپس آ کر مس ایڈورڈز کو تحفے کے طور پر پیش کی۔

کار خریدنے والی خاتون نے کے ٹی آر کے ویب سائٹ کو بتایا کہ جب مس ایڈورڈ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آئے تو وہ بھی خوش ہو گئیں۔کار کا تحفہ ملنے کے بعد مس ایڈورڈ کا سفر 5 گھنٹے کی بجائے 30 منٹ میں مکمل ہوگا۔
پچھلے سال الاباما میں ایک شخص اپنی ملازمت کے پہلے دن وقت پر دفتر پہنچنے کے لیے 32 کلومیٹر  پیدل چلا تھا، جس پر اس کے باس نے اسے نئی کار کا تحفہ دیا۔