عثمان بزدار نے پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے صحت انصاف کارڈ سکیم کا افتتاح

کردیا،خصوصی افراد کی70ہزار خاندان مستفید ہونگے تحریک انصاف کی حکومت احساس،اخلاص،ہمدردی اورمدد پر یقین رکھتی ہے،سب کیلئے سماجی اورمعاشی تحفظ چاہتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیشل افراد کے عالمی دن پرخصوصی تقریب میں شرکت،تھیلے سیمیاکے مریضوں کو بھی صحت انصاف کارڈدینے کا اعلان ہمقدم پروگرام کے تحت ساڑھے تین ارب روپے کی گرانٹ سے صوبہ بھر کی2لاکھ خصوصی افراد کو ماہانہ امداد دی جائیگی

منگل 3 دسمبر 2019 21:07

عثمان بزدار نے پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے صحت انصاف کارڈ سکیم کا افتتاح
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی افرادکے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 90شاہراہ قائداعظم پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے خصوصی افرادکو صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی نشست سے اٹھ کر خصوصی افراد کے پاس گئے اوران میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد اوران کے اہل خانہ سے گفتگو کی اوران کی مزاج پرسی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھیلے سیمیا کے 30ہزار مریضوں کیلئے بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا اور کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے صوبہ بھر میںخصوصی افراد کی70ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج خاص دوستوں سے ملاقات کا موقع ہے،آپ سے ملکرخوشی ہوئی-خصوصی افراد کی بحالی اورانہیں معاشرے کا مفیدتر شہری بنانے کیلئے کوشاں ہیں- صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہی- صحت کارڈ سے صوبہ کی ایک تہائی آبادی کاپرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہورہا ہی-ساڑھے 4لاکھ سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ایک لاکھ 18ہزار سے زائد افرادپرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہو کرمفت علاج کرا چکے ہیں-خصوصی افراد کیلئے صحت انصاف سہولت کارڈ پراجیکٹ کاباقاعدہ آغاز کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صحت کارڈ لے کر معیاری نجی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرائیں، بل حکومت دے گی-خصوصی افراد کو صحت کارڈ پر 7لاکھ 20ہزار تک علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔خصوصی افراد کو آنے جانے کے اخراجات کے طو رپر ایک ہزار روپے مزید ادا کئے جائیں گی- پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ’’احساس،اخلاص، ہمدردی اور مدد‘‘ پر یقین رکھتی ہی- ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جس میں تمام طبقات کو سماجی اور معاشی تحفظ حاصل ہو-خصوصی افراد اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ’’ہم قدم پروگرام‘‘لایا جارہاہی-انہوںنے کہا کہ ساڑھی3ارب روپے کے ’’ہم قدم‘‘ پروگرام سے صوبہ بھر کے 2لاکھ خصوصی افراد کو ماہانہ مالی امداد دی جائیگی-حکومت خصوصی افراد کو ملازمتوں میں 2فیصد کوٹہ فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہی-پونے 6سو سے زائد نابینا افرادکو بھی 7سال کے بعد حکومت پنجاب روز گار فراہم کررہی ہی- ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا او راوکاڑہ میںسپیشل ایجوکیشن کے 4انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جا رہے ہیں- لاہور سمیت 8سپیشل ایجوکیشن مراکز کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے سکینڈری لیول تک اپ گریڈ کیا جارہا ہی-خصوصی بچوں کو سپیشل ایجوکیشن مراکز میں آنے جانے کیلئے 14نئی بسیں فراہم کی جا رہی ہیں-فلاحی ریاست ہرفرد کے لئے ذمہ دارہوتی ہے۔

خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریںگے -صوبائی وزیر محمد اخلاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔پہلی مرتبہ پنجاب میںسپیشل ایجوکیشن پالیسی لارہے ہیں ۔خصوصی افراد کیلئے ایپ، ہیلپ لائن اوربائیو میٹر ک سسٹم بھی لارہے ہیں ۔

سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کو 55بسیں دی ہیں ۔خصوصی بچوں کو معاشی خود مختاری کیلئے آئی ٹی ٹریننگ کا پروگرام شروع کررہے ہیں ۔نئی عمارتوں میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ اوردیگر سہولتیں یقینی بنائی جائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو باعزت طریقے سے علاج معالجے کی سہولت فراہم کریںگے۔

صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں خصوصی افراد ،ان کے اہل خانہ نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجدملہی نے ملاقات کی-ملاقات میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی،معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور خصوصی افرادکو سہولتیں دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ محروم معیشت افراد کی فلاح وبہبود کے حوالے سے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا کردار بہت اہم ہے ۔

ہماری حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور کم وسائل رکھنے والے افرادکی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کیلئے 3ارب روپے رکھے گئے ہیں-اس پروگرام کے تحت 65سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی ماہانہ مالی معاونت کی جائے گی جبکہ معذور افراد او ران کے خاندانوں کو درپیش مسائل کو کم سے کم کریں گے۔

معذور افراد کے خاندانوں کی مشکلات میں کمی کیلئے ہم قدم کے نام سے پروگرام شروع کررہے ہیں اوراس پروگرام کیلئے 3ارب 50کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں- بیوائوں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے 2ارب روپے کی لاگت سے سرپرست پروگرام متعارف کرایاجا رہاہے جبکہ پورے صوبے میں پناہ گاہوں کے قیام کو عمل میں لایا جا رہاہی-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سینئر صحافی عاشق چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پراظہار افسوس: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سینئر صحافی عاشق چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تحریک انصاف کے رہنماء اشرف خان سوہناکے بھائی محمد منشاکے انتقال پر دکھ کا اظہار : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تحریک انصاف کے رہنماء اشرف خان سوہناکے بھائی محمد منشاکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔