Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کر دئیے

نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب،فضل عباس میکن اورعارف خان کے نامل شامل

جمعرات 5 دسمبر 2019 13:28

وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا پانچ سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں ،حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب،فضل عباس میکن اورعارف خان کے نام ارسال کیے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے تینوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن سابق وفاقی سیکرٹری ہیں اور عارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکرٹری ہیں۔اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات