خیبرپختونخواہ حکومت کا ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ
صوبے کے جنوبی اضلاع کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاور سے ڈی آئی خان تک تقریباً 340 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائے گی
محمد علی
جمعرات 5 دسمبر 2019
23:12
(جاری ہے)
یہ موٹروے جنوبی اضلاع کیلئے موجودہ حکومت کا ایک بڑا منصوبہ ہے ، جس سے جنوبی خطے کی ترقی کے راستے ہموار ہوں گے اور عوام کو تیز رفتار سفری سہولت میسر آئے گی ۔
یہ موٹروے پشاور میں چمکنی کے مقام سے شروع ہو کر درہ آدم خیل ،کوہاٹ، ہنگو ، کرک ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان تک جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریباً 250ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے اس منصوبے کو جلد شروع کرکے تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی اضلاع میں جاری سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی مختلف انٹر چینجز کے ذریعے ڈی آئی خان موٹر وے سے منسلک کیا جائیگا، جس سے جنوبی اضلاع کے تمام شہروں اور دیہات سمیت ترقی سے محروم علاقوں کو تیز رفتار سفری سہولت میسر آئیگی اور اس کے ساتھ سیاحت و تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ موٹر وے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدلنے کے لئے کسی سنگ میل سے کم نہیں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار: ضرورتمندوں تک امداد پہنچانے کی یو این ہنگامی سروس کا آغاز
-
امریکہ ایران کشیدگی میں دوبارہ اضافے پر یو این چیف کو گہری تشویش
-
یو این 80: اقوام متحدہ کے دو اداروں کا انضمام خوش آئند، گوتیرش
-
ال نینو میں شدت سے گرمی کی شدت فروری تک برقرار رہنے کا اندیشہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نئے صوبوں کے زبردست حمایتی لیکن مریم نواز پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتی
-
عمران خان نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو میں کرپشن ہو رہی ہے، وہ جانتے نہیں تھے محکمہ سہیل آفریدی کے پاس تھا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، تمہیں اب اپنی رفاقت سے آزاد کرتا ہوں
-
جماعت اسلامی نے دھرنا شروع کیا تو پیٹرول 314 روپے کا تھا، آج بڑھ کر 346 کا ہوگیا ہے
-
سہیل آفریدی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ،ان کو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا تھا
-
وزیراعظم کی نرس رضیہ نورین سے ملاقات، ایک کروڑ روپے کا انعام دیا
-
اسٹیبلشمنٹ کے اتنے برے دن نہیں آئے کہ مجھ جیسے عام بندے کے ذریعے پی ٹی آئی سے تعاون مانگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.